ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: انتخابات کے لئے نامزد عملہ کے لئے 22اپریل کو تربیت گاہ : شرکت لازمی ورنہ کارروائی : ڈی سی

کاروار: انتخابات کے لئے نامزد عملہ کے لئے 22اپریل کو تربیت گاہ : شرکت لازمی ورنہ کارروائی : ڈی سی

Fri, 20 Apr 2018 20:05:52    S.O. News Service

کاروار:20/اپریل (ایس او نیوز)ریاستی ودھان سبھا انتخابات2018 کے پیش نظرپولنگ بوتھ عملے کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں تقررنامہ ارسال کیاگیا ہے۔تقررشدہ افسران اور عملے کے لئے 22اپریل کو متعلقہ تعلقہ جات کےمراکز میں انتخابی تربیت گاہ میں حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی عملہ غفلت نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ انتخابات کے لئے تقرر کردہ عملے میں سے کچھ لوگ طبی وجوہات کی بناپررعایت کی مانگ کرتے ہوئے دی گئی درخواستوں کا جائزہ لیاگیا ہے۔ رعایت کی درخواست دئیے عملے کو ضلع ڈی سی کی طرف سے اجازت نامہ نہیں ملا ہے تو سمجھ لیں کہ انہیں رعایت نہیں دی گئی ہے اور لازمی طورپر انتخابی فرائض انجام دینے اور تربیت کے لئے حاضر ہوں۔ اگرکوئی عملہ انتخابی فرائض انجام دینے کے لئے غیر حاضر ہوتاہے تو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا ڈی سی نے انتباہ دیاہے۔

 


Share: